the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی: ہندوستان سنسر بورڈ نے ہدایتکار کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں سے رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کے قابل اعتراض مناظر نکال دیئے۔ بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد مشکلات کا شکار ہے کیونکہ فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان نے بھی کام کیا ہے جس کے باعث فلم پر مہاراشٹرا میں پابندی لگنے کا امکان ہے
 لیکن اب سنسر بورڈ نے فلم سے چند مناظر ہٹا دیئے ہیں جس پر ہدایتکار بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے



مطابق بھارتی سنسر بورڈ نے فلم اے دل ہے مشکل سے رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کے قابل اعتراض مناظر ہٹا دیئے جب کہ فلم کو سنسر بورڈ میں سرٹیفکیٹ کے لیے پیش کیے جانے کے موقع پر کرن جوہر بھی
 اجلاس میں موجود تھے جنہوں نے ہٹائے جانے والے مناظر کو فلم کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے نہ نکالنے کی اپیل کی لیکن اس کے باوجود بورڈ نے مناظر کو ہٹا کرفلم کو اے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم اے دل ہے مشکل میں رنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.